ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تین سلیکٹروں کو ہٹانے پر ہائی کورٹ نے ڈی ڈی سی اے کوپھٹکار لگائی 

تین سلیکٹروں کو ہٹانے پر ہائی کورٹ نے ڈی ڈی سی اے کوپھٹکار لگائی 

Tue, 08 Nov 2016 12:34:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے اپنی طرف سے مقرر سپروائزر جسٹس مکل مدگل کی ہدایت پر منتخب کئے گئے تین سلیکٹروں کو مختلف پینلوں سے ہٹانے کے فیصلے کے لیے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن(ڈی ڈی سی اے )کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ یہ توہین عدالت کا معاملہ ہے اور ڈی ڈی سی ایے نے ایک بار پھر حد پارکی ہے۔جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس دیپا شرما کی بنچ نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے نے اپنی حد پارکی ہے جبکہ ہائی کورٹ نے پہلے ہی اس معاملے کو ختم کر دیا تھا اور اس پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ڈی ڈی سی اے سے یہ پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا انہوں نے اپنے فیصلے سے جسٹس مدگل کو آگاہ کرایا تھا، بنچ نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ(ڈی ڈی سی اے )یہاں سب کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں، یہ عدالت کی توہین ہے۔ڈی ڈی سی اے میں مختلف متنازعہ معاملوں کو دیکھتے ہوئے جسٹس مدگل کو ہائی کورٹ نے گزشتہ سال کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات کا نگراں مقرر کیا تھا۔ڈی ڈی سی اے کی اسپورٹس کمیٹی نے حال ہی میں سابق ہندوستانی کرکٹرز مندر سنگھ، اتل واسن اور نکھل چوپڑہ کو ان کے متعلقہ پینلوں میں سے سلیکٹروں کے طور پر ہٹا دیا تھا۔جسٹس مدگل نے اس کے بعد اپنے وکیل نتن مشرا کے ذریعے عدالت کی پناہ لیتے ہوئے ڈی ڈی سی اے کے اس فیصلے کو منسوخ کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔


Share: